عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 20853
براہ کرم، بتائیں کہ کیا شیعہ مسلمان ہیں؟
براہ کرم، بتائیں کہ کیا شیعہ مسلمان ہیں؟
جواب نمبر: 2085301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 644=507-4/1431
شیعوں کے بہت فرقے ہیں جن شیعوں کے متعلق حکم معلوم کرنا چاہتے ہیں اُن کے عقائد کی تفصیل اُن کے نزدیک خود اُن کی معتبرکتب سے نقل کرکے یہ سوال کرنا چاہیے، اجمالاً یہ حکم ہے کہ جو شیعہ ضروریاتِ دین پر ایمان رکھتا ہو، تحریفِ قرآن کا قائل نہ ہو، ام الموٴمنین حضرتِ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور حضراتِ شیخین رضی اللہ عنہما کی صحابیت سے منکر نہ ہو نہ ان حضرات پر کوئی تہمت لگاتا ہو، حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین پر تبرا نہ بھیجتا ہو، اور وہ بھی کوئی کفریہ عقیدہ نہ رکھتا ہو تو ایسا شیعہ مسلمان ہے ورنہ دارئہ اسلام سے خارج ہے اور بوجہ تقیہ کے اگر اس کے عقائد واقعیّہ کا معلوم ہونا دشوار ہو تو اس سے مجتنب رہنا لازم ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں آج کل مختلف مسلک فکر کی کتابوں کا مطالعہ کررہا ہوں مجھے احمد رضا خان بریلوی کی کتاب حسام الحرمین پڑھنے کا اتفاق ہوا ۔اس کے اندر دیکھا کہ مولانا اشرف علی تھانوی وغیرہ پر تقریباً تینتیس مفتیان کرام نے کفر کا فتوی لگایا ہے، جن میں شافعی مسلک، حنبلی مسلک، مالکی مسلک اورحنفی مسلک کے بھی علما شامل ہیں اوران سب کے دستخط بھی۔ مجھے بتائیں کہ ہم اس کا انکار کیوں کرتے ہیں جب کہ تینتیس مفتیان جو کہ مختلف مسلک کے تھے انھوں نے اجماعی طور پر فتوی دیا، یا پھر اس میں بھی احمد رضا خان بریلوی نے بہت سی چیزوں کی طرح فریب کیا ہے؟
4250 مناظرکیا فرماتے ہیں علماء، شیعہ کے ذبیحہ کا کیا حکم ہے اور ان کو اہل سنت سمجھنا اور میل جول رشتہ کرنا کیسا ہے؟ اور ان سب کو صحیح کہنے والے کا کیا حکم ہے؟ مسلمان اکثریت والے ملک کا حاکم گمراہ اور بد دین ہو یا کافر ہو تو کیا اسے امیرالموٴمنین کہا جاسکتا ہے؟ اور جو ایسا کہے اس کا کیا حکم ہے؟
3120 مناظرغوث اعظم کو دستگیر کیوں کہا جاتا ہے؟
شیعہ جن بارہ امام کا ذکر کرتے ہیں کیا ہ ہمارے (سنیوں) کے بزرگ نہیں ہیں؟کیا وہ تمام اہل بیت سے ہیں؟کیا ہم بھی ان کو امام کے ساتھ بلائیں؟ ان شیعوں سے ہم ملیں تو سلام کرنا جب نا گزیر ہو تعلق کی وجہ سے تو کیسے بلائیں تاکہ ان کو قریب کر کے دعوت کی محنت کے ذریعہ سے ان کی ہدایت کی محنت کی جاسکے؟ اگر مجبوری میں ان کے ساتھ کھانا پڑے یا ان کا جھوٹا کھانا پینا پڑے تواس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
12357 مناظرمجھے یہاں اہل حدیث حضرات اکثر نماز کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ رفع یدین ترک ہونے کی حدیث بتاؤ، آمین ہلکی آواز میں کہنے کی حدیث بتاؤ وغیرہ۔ میں اکثر پریشان ہوجاتاہوں۔ آپ مہربانی فرماکرمجھے کوئی کتاب بتادیں جس میں مجھے احناف کی نمازکا مکمل طریقہ اور تفصیل احادیث کی سند اورحوالہ کے ساتھ مل جائے۔ کتاب اس طرح ہوکہ میں اہل حدیث کو مکمل اور تسلی بخش جوابات دے سکوں۔ ایک بات کا خیال رکھیں گے کہ کتاب موجودہ دور کے علمائے کرام کی ہو تو زیادہ بہترہے، جیسے مفتی تقی عثمانی، مفتی رفیع عثمانی، مولانایوسف لدھیانوی شہید۔ کیونکہ ان کی کتابوں میں اردو زبان آج کل کے زمانے کے مطابق آسان ہوتی ہے جس کو سمجھنا بھی آسان ہوتاہے۔ براہ کرم، میری رہ نمائی فرمائیں۔
4067 مناظرمجھے
مہدوی لوگوں کا عقیدہ جاننا ہے، کیا وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مانتے ہیں یا
نہیں؟ کیا ان کی دعوت شادیوں میں جانا جائز ہے یا نہیں؟
ہماری سوسائٹی میں ایک شخص رہتا ہے جو کہ پوری سوسائٹی میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔عملی طور پر وہ اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزار رہا ہے، وہ غریبوں کی مدد کرتا ہے اورایک بڑی خطیر رقم مدارس کو عطیہ کرتا ہے۔ وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت پر پورا یقین رکھتا ہے، لیکن وہ مرزا غلام احمد قادیانی او راس کے ماننے والوں کو مسلمان تصور کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مسلم علماء پورے انڈیا (ہندو پاک) میں برٹش گورنمنٹ کے خلاف اپنے مختلف نظریات کی وجہ سے مرزا غلام احمد قادیانی کے مخالفبن گئے۔ہم کبھی اپنے امام کی عدم موجودگی میں اپنی نماز اس کی امامت میں پڑھتے ہیں ۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا اوپر مذکور خیالات کا رکھنے والا شخص ہمارا امام بننے کا اہل ہے؟اگر نہیں بن سکتا ہے تو کیوں؟ کیا ہم اس کے ساتھ معاشرتی او رسماجی تعلق قائم رکھیں ؟ کیا مدارس اسلامیہ کو اپنے طلبہ او راپنے اداروں کے لیے اس شخص کا عطیہ قبول کرنا جائز ہے؟ کیا ہم اس کے ساتھ کھانا کھاسکتے ہیں؟
3237 مناظربریلوی امام کے پیچھے حنفی کی نماز ہوجائے گی یانہیں؟
2964 مناظرہم مسلمان ایک اللہ اور ایک نبی پریقین رکھتے ہیں۔ تو بہت سارے لوگ مسلمانوں کو فرقوں میں کیوں تقسیم کررہے ہیں، ہمارے لیے مکتبہ فکر اہم نہیں ہے بلکہ ہمارے لیے اسلام اہم ہے، ہم ہندو نہیں ہیں جو کہ تین سو تیس ملین دیوی دیوتاؤں کی پوجا کرتے ہیں ۔ ہم تو صرف ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔
3192 مناظرفتویٰ نمبر ۵۸۵/ب میں جو آپ نے فرمایا ہے کہ بریلوی لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو هر وقت ہرجگہ حاضر وناظر مانتے ہیں اور قبروں کو سجدہ کرتے ہیں، براہ کرم اس کا حوالہ عطا فرمادیں۔ آپ نے فرمایا کہ: یہ لوگ قبروں کا سجدہ کرتے ہیں، یعنی یہ بریلویوں کا عقیدہ ہے، ان کے کس کس عالم نے قبروں کا سجدہ کرنا جائز یامستحب لکھا ہے؟ تسلی کے لیے ایک آدھ کا حوالہ عطا فرمادیں۔