• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 3027

    عنوان:

    میں نے ایک بریلوی عالم سے سنا کہ تقویت الایمان کے مصنف نے لکھاہے کہ ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑے بھائی کی طرح ماننا چاہئے، کیا یہ صحیح ہے ؟اگر سچ ہے تو ہمیں ایساکرنا چاہئے؟

    سوال:

    میں نے ایک بریلوی عالم سے سنا کہ تقویت الایمان کے مصنف نے لکھاہے کہ ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑے بھائی کی طرح ماننا چاہئے، کیا یہ صحیح ہے ؟اگر سچ ہے تو ہمیں ایساکرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 3027

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 246/ د= 217/ د

     

    سیاق و سباق سے جدا کرکے کسی عبارت کا مطلب خود سے نکال لیا اور اس کو ذریعہ الزام تراشی بناکر کسی شخصیت پر بے بنیاد اتہام لگانا بعض لوگوں کا وطیرہ ہے، آپ مولانا اسماعیل شہید رحمة اللہ علیہ کی کتاب تقویة الایمان کا بچشم خود مطالعہ فرمائیں کوئی اشکال پیدا ہو تو لکھ کر بھیجیں۔ جب کہ حضرت شاہ اسماعیل شہید علیہ الرحمہ کتاب مذکور کے ص:۵۲ پر ارقام فرماتے ہیں: سو اسی طرح ہمارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم سارے جہاں کے سردار ہیں کہ اللہ کے نزدیک ان کا رتبہ سب سے بڑا ہے۔ (تقویة الایمان، ص:۵۲) بریلویوں کے اس بہتان عظیم کی حقیقت سمجھنے کے لیے ?عباراتِ اکابر? ملاحظہ کریں، یہ کتاب آپ کے یہاں عام کتب خانوں میں دستیاب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند