• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 3915

    عنوان:

    تقویت الایمان کے بارے میں کچھ لوگوں کا کہناہے کہ یہ کتاب صحیح نہیں ہے۔ میں نے اب تک ان کو کوئی جواب نہیں دیاہے۔ براہ کرم، اس کے صحیح ہونے پر کوئی ایسا ثبوت دیں کہ میں ان کوجواب دے سکوں۔ کوئی ایسا جواب! آپ سمجھ رہے ہیں نا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3915

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 120/ م= 120/ م

    دلیل و ثبوت پیش کرنا مدعی کی ذمہ داری ہوتی ہے، لقولہ علیہ السلام: البینة علی المدعي والیمین علی من أنکر لہٰذا یہ سوال پہلے خود انھی لوگوں سے کریں جو لوگ تقویة الایمان کو غیر صحیح کتاب قرار دیتے ہیں کہ ان کے پاس اس کتاب کے غیرصحیح ہونے پر کیا ثبوت ہے؟ وہ جو بھی دلیل پیش کریں اس کو لکھ کر دوبارہ سوال کریں، ان شاء اللہ اس کا جواب دیا جائے گا، اور اگر ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تو یہ دعویٰ بلادلیل ہوگا، ایسی صورت میں آپ کے لیے قسم کھاکر اتنی بات کہہ دینا کافی ہے کہ یہ کتاب صحیح ہے اس پر کسی دلیل کی ضرورت نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند