• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 6677

    عنوان:

    مجھے باطل فرقوں کے خلاف کتابوں کی فہرست مطلوب ہے۔ جیسے شیعہ، قادیانی، عیسائی،منکر حدیث، خاص طور سے وہ کتابیں جوکہ علمائے دیوبند نے شیعوں کے خلاف لکھی ہیں۔

    سوال:

    مجھے باطل فرقوں کے خلاف کتابوں کی فہرست مطلوب ہے۔ جیسے شیعہ، قادیانی، عیسائی،منکر حدیث، خاص طور سے وہ کتابیں جوکہ علمائے دیوبند نے شیعوں کے خلاف لکھی ہیں۔

    جواب نمبر: 6677

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1236=1161/ د

     

    مذکورہ موضوعات پر متعدد کتابیں ہیں، جو مختلف نقطہٴ نظر سے لکھی گئی ہیں، آپ کسی کتب خانہ کی فہرست طلب کرکے اس میں دیکھ لیں۔ چند ضروری اور اہم کتابیں جن کا مطالعہ ان شاء اللہ مفید و بصیرت افروز ہوگا، درج ذیل ہے:

    اختلاف امت اور صراط مستقیم: مصنفہ مولانا محمد یوسف لدھیانوی علیہ الرحمة

    بائبل سے قرآن تک: مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ

    حجیت حدیث: مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ

    محاضراتِ علمیہ: مختلف موضوعات پر، مطبوعہ دارالعلوم دیوبند


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند