عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 66119
جواب نمبر: 6611901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 617-887/SN=9/1437
میت کے اوپر کی طرف یعنی قبر کا شق پاٹنے کے لیے جو تختے ڈالے جاتے ہیں ان میں اگر کیلیں ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے، اوپر کی جانب ایسے تختے رکھنا شرعاً بلا کراہت جائز ہے۔ دیکھیں احسن الفتاوی (۴/۱۹۷تا ۱۹۹)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
شہید کی مغفرت ہے تو کیا حقوق العباد معاف ہوجائیں گے یا بدلہ دلوایا جائے گا؟ برائے کرم جواب جلد مرحمت فرماویں۔
3910 مناظرمیں یہ جاننا چاہتاہو ں کہ جب کسی شخص کا انتقال ہوتا ہے تو کیا اس کی روح اس کے مکان میں واپس آتی ہے یا ان لوگوں کو جو کہ اس کی قبر کی زیارت کرتے ہیں ان کو دیکھتی اور محسوس کرتی ہے یا اس طرح کی کوئی اور چیز ؟ مزید برآں ، کیا کوئی عورت قبرستان جاسکتی ہے یا کوئی شرط ہے جس کے ساتھ اس کو اجازت ہے؟ میرا آخری سوا ل یہ ہے کہ کیا ہر فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا بدعت ہے یا اس عمل کے لیے کچھ مستند حوالہ ہے؟
2727 مناظرمیرا والد صاحب کا انتقال 6/نومبر2006 کو کچھ بیماری سے اسپتال میں ہوا۔ان کو پاگل پن ( ابتداء سے ذہنی اعضاء کی خرابی)ہیماٹوریا (پیشاب کے ساتھ تازہ خون آنا) اور دل کی کمزوری کی بیماری تھی۔ آخری تین ایام میں سانس کی پریشانی کی وجہ سے زیادہ تر وقت ان کو آکسیجن پر رکھا گیا تھا۔ کیا اسپتال میں اس طرح کی موت واقع ہونے کی وجہ سے ان کو شہید کا درجہ ملے گا؟
3755 مناظرایک مسلمان شخص ڈکیتی ڈالتے ہوئے ہلاک ہوگیا، اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی یا نہیں، براہ کرم ،جواب ارسال فرمائیں۔ عنایت ہوگی؟
اگر کچھ لوگ سفر کررہے ہوں اور ان میں مرد اورعورت بھی شامل ہوں (مسلم اور غیر مسلم)اور ایکسیڈنٹ ہوجائے، اورکچھ مردوں اورعورتوں کی موت واقع ہوجائے تو ہم عورت کی شناخت کیسے کریں گے، ان کی تدفین کا کیا عمل ہوگا؟
2376 مناظرتدفین کے وقت میت کا صرف چہرہ قبلہ رخ کرنا ہوگا؟ یا پورے جسم کو قبلہ رخ کرنا ہوگا؟
4311 مناظرکیا
کوئی مسلمان کسی غیرمذہب والے (یہودی، عیسائی) کے جنازے میں شرکت کرسکتاہے، اگر چہ
وہ صرف خاموش ہی رہے؟ (۲)کیا
شرکت کرنے سے اس کا نکاح ٹوٹ جائے گا؟ (۳)کیا
ایک مسلمان کسی غیر مسلم سے ہدیہ وصول کرسکتاہے؟ (۴)کیا ایک مسلمان اپنے غیر مسلم والدین کی
میراث کا حق دار ہوسکتاہے؟ (۵)کیا
یہ حرام ہے کہ ایک سنی مسلم کسی شیعہ کے جنازہ میں شیعہ امام کے ساتھ نماز جنازہ
پڑھ لے؟ یا یہ کہ سنی مسلمان اس کی نماز جنازہ الگ سے پڑھیں؟ برائے مہربانی اس کا
جواب عطافرمائیں۔