• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 59653

    عنوان: ہمارے ہاں نماز جنازہ میں آواز سے نیت کرنے کو لازم سمجھا جاتا ہے ۔ اگر آواز سے امام نیت نہ کروائے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ نماز جنازہ بغیر نیت کے ہوئی۔ اگر کوئی مولوی آواز سے نیت نہیں کرواتا تو پیچھے صف میں کھڑے مولوی بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں۔ کیا نماز جنازہ اور نماز عید میں آواز سے نیت کرانا لازم ہے ؟

    سوال: ہمارے ہاں نماز جنازہ میں آواز سے نیت کرنے کو لازم سمجھا جاتا ہے ۔ اگر آواز سے امام نیت نہ کروائے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ نماز جنازہ بغیر نیت کے ہوئی۔ اگر کوئی مولوی آواز سے نیت نہیں کرواتا تو پیچھے صف میں کھڑے مولوی بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں۔ کیا نماز جنازہ اور نماز عید میں آواز سے نیت کرانا لازم ہے ؟

    جواب نمبر: 59653

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 833-811/H=8/1436-U آواز سے نیت کرنا اور اس کے لیے امام کو پابند قرار دینا اور نہ کروانے پر اعتراض ونکیر کرنا ناراضگی کا اظہار کرنا خلافِ سنت ہے، اس رقم کا ترک کرنا لازم ہے، ہاں گاہے امام یا کوئی دوسرا بغرضِ تعلیم کرادے تو کچھ مضائقہ نہیں اور بہتر یہ ہے کہ نماز جنازہ کی نیت اور اس سے متعلق مسائل وغیرہ کو پنج وقتہ نمازوں کے بعد مناسب انداز وقتا فوقتا حسب ضرورت نمازیوں کو سمجھاتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند