عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 38271
جواب نمبر: 3827101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 775-654/B=5/1433 بہشتی زیور میں نہلانے اور کفنانے کا طریقہ مذکور ہے، جس طرح مردوں کو نہلایا جاتا ہے اسی طرح عورتوں کو بھی نہلایا جائے گا۔ اور کفن بھی اسی طرح دیا جائے گا پہلے ازار، پھر قمیص، پھر سینہ بند لپیٹ دیا جائے اور سر میں اوڑھنی لپیٹ دی جائے، پھر اوپر سے چادر لپیٹ کر دونوں سرے باندھ دیے جائیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایک شخص کو مردہ حالت میں پایا گیا اس کے بدن سے گوشت وغیرہ گل کر گر رہے تھے اورکیڑے لگ چکے تھے اور اس میں سے شدید بدبو بھی آرہی تھی۔ اس کے کپڑے سے اسے پہچانا گیا۔ کیا کہتے ہیں علمائے کرام اس کے بارے میں کہ اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں اور اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی یا نہیں؟
4078 مناظریہ سوال میری ماں کے سلسلہ میں ہے جن کا انتقال 03.09.1999 میں بیماری کے بعد ہوا۔ رسم کے مطابق ان کی تدفین ایک قریبی قبرستان میں ہوئی۔ تقریباً 37مہینوں کے لمبے وقفہ کے بعد ایک رشتہ دار کے ذریعہ ہمیں اطلاع ملی کہ ان کی قبر پیر کی طرف سے ٹوٹ گئی ہے اوران کا جسم کھل گیا ہے۔ نتیجتاً میں ایک عالم صاحب کے ساتھ وہاں گیا اور میں نے دیکھا کہ تین چار لکڑی کے تختے جو کہ جسم پر رکھے گئے تھے ٹوٹ گئے ہیں۔ سورج کی روشنی میں ہم نے دیکھا کہ ان کا چہرہ تروتازہ تھا اور بالکل چمک رہا تھا اورمرجھاہٹ اور زوال کی کوئی علامت نہیں تھی۔ جن لوگوں نے ان کو زندگی میں دیکھا تھا انھوں نے کہا کہ وہ توایسی ہی لگ رہی ہیں جیسا کہ وہ زندہ ہونے کی حالت میں تھیں۔کچھ لوگوں نے یہاں تک کہا کہ یہ ایک معجزہ ہے کہ ایک لاش قبر میں 37مہینہ رہنے کے بعد بھی مرجھاہٹ کی کوئی علامت نہیں رکھتی ہے اور خوبصورت اور چمک دمک والے چہرہ کے ساتھ ہے۔حتی کہ کفن کے کپڑے بھی صحیح و سالم تھے۔ ان کے جسم میں اور اس کے اطراف میں کیڑوں مکوڑوں کی کوئی علامت نہیں تھی۔ یہ بات علاقہ میں بہت ہی غیر معمولی واقعہ تھا۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ایسا کیوں ہوا؟ اس کی کیا اہمیت ہوگی؟ کیا اللہ کی جانب سے ہمارے لیے اس میں کوئی پیغام ہے؟ آپ اس پر اوراس کی اہمیت اور اس کی افادیت پر روشنی ڈالیں۔ برائے کرم ہماری رہنمائی کریں اس کی اہمیت، الجھاؤ، شاخ وغیرہ پر اور ہمیں اس سے کیا سبق لینا چاہیے اس پر روشنی ڈالیں۔ نیز ہمیں ہمارے والدین کے ایصال و ثواب کے لیے مزید راستہ بتائیں۔
3625 مناظراگر کوئی ہندو ہم کو السلام علیکم کہے تو ہم بدلہ میں کیا کہیں؟ (۲) آج عراق، افغانستان،فلسطین وغیرہ میں جو جنگ چل رہی ہے اگر وہاں پر کوئی مسلم دشمن کی گولی سے شہید ہوتا ہے تو میں اس کی نماز غائبانہ ادا کرسکتا ہوں؟ نماز میں جماعت کے جتنے لوگ نہ مل پائیں تو کیامیں اکیلا ہی نماز غائبانہ پڑھ سکتا ہوں؟
3097 مناظرمیرے والد صاحب ایک بلڈر ہیں۔ ان کی دس
اولاد ہیں جن میں چھ لڑکے اور چار لڑکیاں ہیں۔ ان میں کے تین میرے سوتیلے بھائی ہیں
دونوں ماں زندہ ہیں۔صرف میرا بڑا بھائی میرے والد کے کاروبار میں شریک ہوا اور
آخرکار اس نے اس پر کنٹرول کیا۔ اس نے میرے والد کے ساتھ بہت سخت محنت کی اور ان کی
مشترکہ محنت سے کاروبار میں اضافہ ہوا۔چونکہ ہمارے سوتیلے رشتہ داروں نے میرے والد
کے ذہن میں بہت ساری غلط فہمیاں پیدا کردی تھیں اور ان کا کینہ ورانہ کردار ثابت
ہوگیا تھا اس لیے میرا بھائی یہ چاہتا تھا کہ پراپرٹی میرے والد صاحب کی موجودگی میں
تقسیم ہوجائے ان کی وفات کے بعد کی تلخی اور لڑائی سے بچنے کے لیے اور اس لیے بھی
تاکہ وہ دولت کا لالچی اور حریص نہ کہلائے۔ پراپرٹی ایسے تقسیم کی گئی جیسے کہ شریعت
کے مطابق وراثت کی تقسیم کی جاتی ہے، میرے بھائی کو میرے والد کے ساتھ بطور پارٹنر
کے کاروبار میں شریک ہونے اور ترقی دینے کی وجہ سے ایک حصہ دینے کے بعد۔میرے والد
صاحب زندہ ہیں۔ ہم سے قانونی کاغذات پر دستخط بھی کرائے گئے یہ بیان کرتے ہوئے کہ
ہم اس کے بعد کوئی دعوی نہیں کریں گے۔....
تالاب میں ڈوب کر مرنے والے کے بارے میں غسل کا حکم
11314 مناظرعام راستے پر جنازے کی نماز پڑھنا؟
4906 مناظرمیت کی غائبانہ نماز پڑھنا؟
3356 مناظرجب
کسی عورت کو قبر میں دفنایاجاتا ہے تو اس وقت پردہ کیسے کیا جائے (اوپر سے یا
چاروں طرف سے)؟ (۲)قربانی
کے جانور کو ذبح کرتے وقت جو خون کپڑے پر لگ جاتا ہے تو کیا کپڑا ناپاک ہوجاتا ہے؟
اگر نہیں، تو کون سا خون لگنے سے ناپاک ہوگا؟
کیا ہم ?السلام علیکم یا اہل القبور ? کہہ سکتے ہیں؟ یا یہ صرف زندوں کے لیے ہے؟ اگر اس سلسلے میں کوئی حدیث ہو تو مطلع کریں۔
2021 مناظراگر ہم کسی شہر میں جائیں اور وہاں کسی بزرگ کی مزار ہو تو کیا اگر ہم اس مزارپر جائے بغیر واپس آجائیں تو بزرگ ناراض تو نہیں ہوتے یا پھر تو کوئی گناہ نہیں ہوتا؟
2428 مناظرمیرے والد صاحب کا دو ہفتہ پہلے انتقال
ہوا۔ اللہ ان کی مغفرت کرے۔ در اصل ہم نے ان کے انتقال کے بعد چند عمل کئے جس کے
بارے میں یہاں کچھ بھائی کہتے ہیں کہ یہ شریعت کے مطابق نہیں ہے، بلکہ بدعت ہے۔ میں
ان تمام عمل کو نیچے لکھ رہا ہوں۔ (۱)ان
کے انتقال کے بعد ہم نے ان کی قضا نمازوں اور روزوں کا صدقہ کیا ۔ ان روزوں اور
نمازوں کا حساب و شمار آ پ کے فتوی کے مطابق کیا تھا جو کہ ہم نے پہلے آپ سے لیا
تھا۔ اس عمل کے بارے میں بتائیں؟ (۲)ہم
نے یہاں مسجد میں بھائیوں کو قرآن خوانی کے لیے جمع کیا۔ او رہم نے ختم قرآن کیا
ان کے لیے اور اس کے بعد ہم نے دعا کی۔ یہاں کے لوگ کہہ رہے تھے کہ یہ بدعت اور
حرام ہے۔ برائے کرم ہماری رہنمائی فرماویں۔