• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 603992

    عنوان:

    مرا ہوا بچہ پیدا ہوا جس كی كھال گلنے لگی تھی كیا اسے غسل دینا ہوگا؟

    سوال:

    دو دن سے پیٹ میں مرا ہوا کامل بچہ پیدا ہوا حالانکہ اس کی کھال گلنے لگی تھی اور کپڑے پر چپکنے لگی تھی تو کیا ایسے بچہ کو غسل دیا جائے گا؟

    نمبر۲: اگر کھال نہ چپکے لیکن گلنے لگے تو اس کا بھی حکم بتلادیں کیونکہ اکثر پیٹ میں مرنے والے بچوں کی حالت یہی ہوتی ہے ۔

    جواب نمبر: 603992

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:797-610/L=8/1442

     اگر بچہ مرا ہوا پیدا ہوا تو اس کو غسل دے کرکسی پاک کپڑے میں لپیٹ کر دفن کر دیا جائے (مسنون کفن دینا ضروری نہیں) اور اگر ہاتھ سے غسل دینے میں دشواری ہو تو کسی برتن وغیرہ سے اس پر پانی بہا دیا جائے ۔

    وان لم یستھل وان لم یتم خلقہ فی المختار لأنہ نفس من وجہ وأدرج فی خرقة ویسمی ودفن ولم یصل علیہ:(حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح: ص ۸۹۵، وکذا فی الدر المختار مع الشامی: ۲/ ۸۲۲) والمختار أنہ یغسل ویلف فی خرقة ولا یصلی علیہ.(شامی جلد : ۳/ ۲۲۱بیروت بہ حوالہ کتاب المسائل جلد: ۲/ ۴۵)ولو کانت المیت متفسخا یتعذر مسحہ کفی صب الماء علیہ کذا فی التاتارخانیہ.(الفتاوی العالمکیریة جلد: ۱/ ۸۵۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند