عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 160116
جواب نمبر: 16011601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:907-799/sd=8/1439
مذکورہ دعا مانگنے کا مقصد اچھا ہے ؛ لیکن اس طرح دعا مانگیے : اے اللہ میری والدہ کو صحت و سلامتی عطا فرما اور ان کی عمر کو عافیت و سلامتی کے ساتھ دراز فرما تاکہ میں اُن کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرسکوں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری ماں کا انتقال 2002 میں ہوا۔ علاقہ میں حال ہی میں بھاری بارش کی وجہ سے میری ماں کی قبرتقریباً اسی فیصد تباہ ہوگئی ہے۔ قبر اندر کو گر گئی ہے صرف سر کی جانب کے ٹائل تباہ نہیں ہوئے ہیں۔ مجھے بتائیں کہ کیا میں قبر کی مرمت کرسکتا ہوں یا اس کے بارے میں اسلام کیا کہتا ہے؟ اگر اسلام قبر کی مرمت کرنے کی اجازت دیتا ہے توکیا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا، کیوں کہ ہم مردہ کے جسم کی حالت کے بارے میں واقف نہیں ہیں؟ پتھر اورٹائل جو کہ اندر گرگئے ہیں وہ کیسے ہٹائے جائیں گے ؟ ہم نے صرف قبر کو پلاسٹک سے ڈھانک دیا ہے۔ صحیح صورت حال جاننے کے لیے اس وقت ہم اور عالم دین سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ میں نے علاقہ کے ایک عالم صاحب سے رابطہ قائم کیا جنھوں نے بتایا کہ قبر کی مرمت کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔ لیکن میری فکر اورسوال مردہ کے جسم کے بارے میں ہے۔
4577 مناظراگر ہم کسی شہر میں جائیں اور وہاں کسی بزرگ کی مزار ہو تو کیا اگر ہم اس مزارپر جائے بغیر واپس آجائیں تو بزرگ ناراض تو نہیں ہوتے یا پھر تو کوئی گناہ نہیں ہوتا؟
2744 مناظرپاکستان میں ہر
سال محرم کے مہینہ میں مسلمان اپنے گھر والوں کی قبروں پر گارا سے پلاسٹر کرتے
ہیں۔ اس بات پر بحث جاری ہے کہ آیا یہ فرض ہے یا سنت (موٴکدہ یا غیر موٴکدہ) یا یہ
کہ گھر والوں کی قبروں کو گارا سے پلاسٹر کرنا بالکل ضروری نہیں ہے۔ امریکہ میں
کوئی بھی شخص اپنے گھر والوں کی قبروں پر گارا سے پلاسٹر نہیں کرتا ہے جیسا کہ
پاکستان میں کرتے ہیں۔برائے کرم قرآن اورحدیث سے واضح فرماویں اور اس مسئلہ کو حل
کرنے میں ہماری رہنمائی فرماویں۔
میں طالب علم ہوں، میں تین دن کے لیے جماعت میں گیاتھا۔ مجھے اپنے کیرئیر کے سلسلے میں ایک مسئلہ درپیش ہے۔ میری کوئی ملازمت نہیں ہے، اور نہ ہی ملازمت کرنے میں میری کوئی دلچسپی ہے، میں دین سیکھنا چاہتاہوں اور حافظ ہونا چاہتا ہوں۔ میرے ساتھ حالات یہ ہیں کہ میں کبھی پانچوں اوقات کی نماز پڑھتا ہوں اور کبھی قضا کرتا ہوں، اور اس پر پابندی سے عمل ہورہا ہے۔ میری داڑھی تھی ، میں نے اسے کٹوادی تھی ، لیکن پھر سے داڑھی رکھ رہا ہوں۔ میرے والدین چاہتے ہیں کہ میں ملازمت کروں یا مزید تعلیم حاصل کروں؟ مگر ان چیزوں میں میری دلچسپی بہت کم ہے بلکہ دنیاوی معاملات میں مجھے دلچسپی ہی نہیں ہے۔ میں بہت زیاد ہ پریشان ہوں حتی کہ صحیح سے مسئلہ نہیں لکھ پارہا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنی موت کے لیے اللہ سے دعامانگ سکتاہوں؟
2394 مناظر