عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 3854
تدفین کے وقت میت کا صرف چہرہ قبلہ رخ کرنا ہوگا؟ یا پورے جسم کو قبلہ رخ کرنا ہوگا؟
تدفین کے وقت میت کا صرف چہرہ قبلہ رخ کرنا ہوگا؟ یا پورے جسم کو قبلہ رخ کرنا ہوگا؟
جواب نمبر: 3854
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 524/ د= 478/ د
میت کو قبر میں رکھ کر داہنے پہلو پر اس کو قبلہ کی طرف کردینا مسنون ہے، صرف منہ قبلہ کی طرف کردینا کافی نہیں ہے، بلکہ پورے بدن کو اچھی طرح کروٹ دیدینا چاہیے۔ ویوجہ إلی القبلة علی جنبہ الأیمن (مراقي الفلاح:۶۰۹)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند