• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 4874

    عنوان:

     اگر کچھ لوگ سفر کررہے ہوں اور ان میں مرد اورعورت بھی شامل ہوں (مسلم اور غیر مسلم)اور ایکسیڈنٹ ہوجائے، اورکچھ مردوں اورعورتوں کی موت واقع ہوجائے تو ہم عورت کی شناخت کیسے کریں گے، ان کی تدفین کا کیا عمل ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4874

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 588=631/ ل

    صورت مسئولہ میں اگر اس علاقہ میں مسلم عورتوں کی کوئی خاص علامت ہو جو غیر مسلم عورتوں میں نہ پائی جاتی ہو تو اس علامت سے مسلم عورتوں کی شناخت کی جائے گی اوراگر کوئی علامت نہ ہو تو اکثریت کا اعتبار کیاجائے گا اگر مسلم عورتیں زیادہ تھیں تو تمام پر مسلمانوں کے احکام جاری کرکے غسل کفن وغیرہ دیا جائے گا اوران پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور دعاء سے مسلمانوں کا قصد کیا جائے گا اور مسلمانوں کے قبرستان میں ان کی تدفین کی جائے گی۔ قال فی الحلیة : فإن کان بالمسلمین علامة فلا اشکال فی إجراء أحکام المسلمین علیہم والا فلو المسلمون اکثرہم صلی علیہم وینوی بالدعا المسلمین (شامی:۳/۹۴ ط زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند