• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 61204

    عنوان: میت کو کس رخ لٹانا شرع سے ثابت ہے

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ؟ سوال:میت کو کس رخ لٹانا شرع سے ثابت ہے واضح اور مدلل جواب ارسال فرمائیں؟

    جواب نمبر: 61204

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1066-1066/M=11/1436-U جب آدمی مرنے کے قریب ہو تو اس کو داہنی کروٹ پر روبقبلہ لٹادینا چاہیے اور یہ بھی درست ہے کہ اس کو چت لٹاکر پیر قبلے کی طرف کردیا جائے، اور سر تھوڑا اونچا کردیا جائے تاکہ منھ قبلہ کی طرف ہوجائے یوجہ المحتضر القبلة علی یمینہ ہو السنة واجاز الاستلقاء علی ظہر وقدماہ إلیہا وہو المعتاد في زماننا وقیل یوضع کما تیسر علی الأصح إلخ (درمختار) اور اگر سوال قبر میں لٹانے کی بابت ہے تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ میت کو قبر میں رکھ کر داہنے پہلو پر اس کو قبلہ رو کردینا مسنون ہے ویوضع في القبر علی جنب الأیمن مستقبل القبلة وتحل العقدة (ہندیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند