• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 603346

    عنوان:

    میت کا ویڈیو بنانا کیسا ہے؟

    سوال:

    اگر کسی کا انتقال ہو جائے اور ان کا کوئی رشہ دار باہر کہیں رہتا ہوتو کیا اس موقع پر فوٹو یا ویڈیو نکال کر بھیجنا یا ویڈیو پر دکھانا جائز ہے یا نہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 603346

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:652-507/L=7/1442

     کسی بھی جاندار کی تصویر لینا یا اس کا ویڈیو بنانا جائز نہیں، میت کا رشتہ دار باہر رہتا ہو تو بھی اس کے لیے میت کا فوٹو لینا یا اس کا ویڈیو بناکر اس کو ارسال کرنا جائز نہیں؛ اس سے احتراز ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند