• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 19644

    عنوان:

    تیسری جنس( ہجڑا )کی نماز جناز کا کیا حکم ہے؟ اس پر کچھ حدیث یا فقہ سب سے زیادہ معتبر اونچی کتاب کا حوالہ بھی دیں۔

    سوال:

    تیسری جنس( ہجڑا )کی نماز جناز کا کیا حکم ہے؟ اس پر کچھ حدیث یا فقہ سب سے زیادہ معتبر اونچی کتاب کا حوالہ بھی دیں۔

    جواب نمبر: 19644

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 259=219-2/1431

     

    ہجڑے میت کی نماز جنازہ اس طرح ادا کی جائے گی جس طرح مردوں یا عورتوں کی ادا کی جاتی ہے۔ اگر مرد وعورت اور ہجڑے کے کئی جنازے جمع ہوگئے او رایک مرتبہ میں نماز ادا کرنی ہے تو اس کا جنازہ مرد وعورت کے درمیان میں رکھا جائے گا: [قال في الدر المختار ویوضع الرجل بقرب الإمام ثم ھو ثم المرأة] (شامي: ۵/۵۱۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند