• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 7395

    عنوان:

    میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ جیسے میرے کسی رشتہ دار کی موت ہوگئی تو اگر مجھے اس قبر کے پاس جاکر اس کے لیے دعا کرنا ہو تو اس کا کیا طریقہ ہے؟ جواب جلد دیں۔

    سوال:

    میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ جیسے میرے کسی رشتہ دار کی موت ہوگئی تو اگر مجھے اس قبر کے پاس جاکر اس کے لیے دعا کرنا ہو تو اس کا کیا طریقہ ہے؟ جواب جلد دیں۔

    جواب نمبر: 7395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1725=1519/ب

    اس کی قبر پر جاکر کم ازکم دو مرتبہ قل ہو اللہ احد پڑھیں۔ اس کے بعد یہ کہیں کہ اے اللہ جو کچھ میں نے قرآن کا حصہ پڑھا ہے، اس کا ثواب میرے رشتہ دار فلاں کو پہنچادے اور اس کی مغفرت فرمادے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند