• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 9308

    عنوان:

    میت کو غسل دینے والے پر غسل کرنا ضروری ہے یا نہیں؟ ابو داؤد اورترمذی میں توحدیث ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: جو میت کو غسل دے وہ خود بھی غسل کرے۔

    سوال:

    میت کو غسل دینے والے پر غسل کرنا ضروری ہے یا نہیں؟ ابو داؤد اورترمذی میں توحدیث ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: جو میت کو غسل دے وہ خود بھی غسل کرے۔

    جواب نمبر: 9308

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1652=1356/ ل

    حدیث میں مذکور حکم استحباب پر محمول ہے، یعنی میت کو غسل دینے والے کو غسل کرلینا افضل ہے، قال شارحہ علي القارئ : فما أخرجہ أبوداود وابن ماجة وابن حبان عن أبي ہریرة - رضي اللّٰہ عنہ- مرفوعاً من غسل المیت فلیغتسل ومن حملہ فلیتوضأ محمول علی الاحتیاط الخ (ترمذي شریف: ۱/۱۱۸)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند