• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 43503

    عنوان: شیعہ کی نماز جنازہ پڑھنا کیساہے؟

    سوال: شیعہ کی نماز جنازہ پڑھنا کیساہے؟

    جواب نمبر: 43503

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 119-98/H=3/1434 قرآن کریم میں تحریف کا عقیدہ، خلیفہٴ بلا فصل صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی صحابیت سے انکار کرنا، ام الموٴمنین حضرت صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا پر تہمت زنا عائد کرنا (نعوذ باللہ منہا) حضرات صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم سے بغض رکھنا وغیرہ عقائد خبیثہ ایسے ہیں کہ جن سے آدمی دائرہٴ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے، اس کی نماز جنازہ بھی پڑھنا موٴمنین مسلمین کے لیے جائز نہیں ہوتا اور عامةً اہل تشیع کے عقائد میں یہ عقائد داخل ہیں، پس ایسے اہل تشیع کی نماز جنازہ پڑھنا بھی جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند