• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 605188

    عنوان:

    نماز جنازہ كی دعا یاد نہ ہو تو كیا پڑھے؟

    سوال:

    اگر نماز جنازہ کی تیسری تکبیر کے بعد میت کے لیے عربی میں دعا یاد نہ ہو تو کیا کرنا چاہیے اور کیا میت کے لیے اس وقت ایک ہی مخصوص دعا ہے یا کوئی دیگر دعا بھی جو باآسانی یاد ہو جائے ۔

    جواب نمبر: 605188

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 907-732/M=11/1442

     اگر جنازے کی منقول دعا پوری یاد نہ ہو تو یہ دعا پڑھ لے: اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِلْمُوٴمِنِیْنَ وَالْمُوٴمِنَاتِ۔ (البحر الرائق میں ہے: ومن لا یحسن الدعاء یقول: اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِلْمُوٴمِنِیْنَ وَالْمُوٴمِنَاتِ کذا فی المجتبیٰ۔ (البحر الرائق، کتاب الجنائز) اور اسے چاہئے کہ جنازے کی دعا یاد کرنے کی کوشش کرتا رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند