• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 10793

    عنوان:

    کیا اولیاء اللہ کی قبروں کی زیارت کے لیے جانا اور ان کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے؟(۲) اور یہ بھی بتادیں کہ کیا عورتوں کا قبروں پر جانا جائز ہے؟

    سوال:

    (۱)کیا اولیاء اللہ کی قبروں کی زیارت کے لیے جانا اور ان کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے؟(۲) اور یہ بھی بتادیں کہ کیا عورتوں کا قبروں پر جانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 10793

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 250=196/ ھ

     

    (۱) مطابق سنت زیارت کے لیے جانا جائز ہے، بشرطیکہ وہاں جاکر شرک وبدعات نیز امور محرّمہ میں شرکت کی نوبت نہ آئے، اولیاء اللہ کے وسیلہ سے دعاء مانگنا بھی درست ہے، بشرطیکہ وسیلہ کی حدودِ شرعیہ کو ملحوظ رکھے۔

    (۲) فی نفسہ تو جائز ہے مگر آج کل شرعی احکام کی رعایت ایسے مواقع میں عورتوں کی طرف سے بہت مشکل ہے، مثلاً بے پردگی، بدعات وغیرہ میں مبتلا ہوجانا وغیرہ وغیرہ اس لیے ان کا نہ جانا ہی احوط ہے، اور گناہوں سے تحفظ نہ ہو یا مشکل ہو یا بدعات وغیرہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو تو حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند