• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 33706

    عنوان: زید کا انتقال ہوگیااور انہوں نے اپنی زندگی میں کچھ زیادہ نیک کام نہیں کیاتھا، زیدکے وفات کے بعد ان کے وارثوں نے زید کے نام سے کوئی اچھا کا م کیا ، مثلاً کنواں یا نل وغیرہ بنا دیا تاکہ عام لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں اور اس کا ثواب زید کو ملے، کیا اس طریقے سے وارثوں کا میت کے لیے ایصال ثواب کرنا جائز ہے ؟اور اس کا حکم شریعت میں ہے؟برائے کرم، مدلل جواب دیں۔

    سوال: زید کا انتقال ہوگیااور انہوں نے اپنی زندگی میں کچھ زیادہ نیک کام نہیں کیاتھا، زیدکے وفات کے بعد ان کے وارثوں نے زید کے نام سے کوئی اچھا کا م کیا ، مثلاً کنواں یا نل وغیرہ بنا دیا تاکہ عام لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں اور اس کا ثواب زید کو ملے، کیا اس طریقے سے وارثوں کا میت کے لیے ایصال ثواب کرنا جائز ہے ؟اور اس کا حکم شریعت میں ہے؟برائے کرم، مدلل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 33706

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1296=1296-8/1432 جی ہاں، مذکورہ طریقے پر میت کے لیے ایصالِ ثواب کرنا جائز اور درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند