• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 605301

    عنوان:

    دعوت وتبلیغ كے موجودہ طریقہ كیا كسی صحابی نے سال لگایا تھا؟

    سوال:

    تبلیغی جماعت والے کہتے ہیں کہ سب سے پہلے سال لگانے والے حضرت مصعب بن عمیر رض تھے اسی بنیاد پر علماء کو بھی سال لگوایا جاتا ہے ، براے مہربانی آپ رہنمائی فرمائیں یہ بات کس حد تک درست ہے ؟

    جواب نمبر: 605301

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1169-751/B=11/1442

     موجودہ تبلیغی جماعت کا طریقہ کار خود جماعت والوں کا ایجاد کردہ طریقہ ہے۔ حضرت مولانا الیاس صاحب رحمہ اللہ سے قبل اس نہج پر کبھی تبلیغی کام نہیں ہوا ہے، نہ چلہ لگانے کا کوئی ثبوت ملتا ہے نہ سال لگانے کا ثبوت ملتا ہے اور صحابہ کرام کے دَور میں بھی اس طرح کی دعوت و تبلیغ کا کوئی طریقہ رائج نہ تھا۔ حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کا موجودہ طریقہ کار پر سال لگانا محتاج دلیل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند