• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 607677

    عنوان:

    کیا تبلیغ میں نکلنا ضروری ہے؟

    سوال:

    سوال : کیا عالم کا تبلیغی جماعت میں نکلنا ضروری ہے کیا امام کا مشورہ میں بیٹھنا ضروری ہے کیا امام کا تین روزہ جماعت میں نکلنا ضروری ہے کیا تبلیغی جماعت کو اللہ کا راستہ کہنا درست ہے جبکہ اللہ کے راستے سے مراد جہاد فی سبیل اللہ ہوتا ہے کیا جہاد کی آیات و احادیث کو تبلیغی جماعت کے لئے استعمال کرنا صحیح ہے ؟جواب مرحمت فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 607677

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 452-407/B=04/1443

     مروجہ تبلیغ میں نکلنا، اس کے مشورہ میں بیٹھنا، تین دن کے لیے نکلنا یہ سب ضروری نہیں ہیں۔ یہ امور مباح اور مستحب کے درجہ میں ہیں۔ آپ کریں گے تو ثواب ملے گا، نہیں کریں گے تو اللہ کی طرف سے گرفت نہ ہوگی۔ اور بعض مواقع پر فی سبیل اللہ ہر نیک کام کے لیے استعمال ہوا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند