• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 39645

    عنوان: مسجدوں میں نماز كے بعد دین كی باتیں كرنا

    سوال: ہمارے جماعتی بھائی مسجد میں فرض نماز کے بعد اعلان کرکے نفلوں کے بعد دین کی بات کرتے ہیں جب کہ کچھ لوگ سنت و نفل پڑھ رہے ہوتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟کیوں کہ مسجد میں بلند آواز سے قرآن پڑھانا منع ہے ؟

    جواب نمبر: 39645

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1059-1059/M=7/1433 سنن ونوافل پڑھنے والوں کو چاہیے کہ ایک کنارہ ہوکر پڑھ لیں، بیان کرنے والے کو بھی اس کا خیال کرنا چاہیے کہ جب لوگ نماز سے فارغ، ہو جائیں تب بیان شروع کرے یا آواز اتنی تیز نہ ہو کہ نمازیوں کو خلل ہو، جس وقت لوگ نماز میں مشغول ہوں اس وقت بلند آواز سے قرآن نہ پڑھا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند