• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 18247

    عنوان:

    حضرت میں اپنے عمل میں اخلاص پیدا کرنا چاہتی ہوں میں کیا کروں؟ اکثر میری نمازیں قضا ہوجاتی ہیں حالانکہ میں وضو کرکے آتی ہوں جائے نماز بچھا بھی دیتی ہوں پھر پتہ نہیں کیا ہوتا ہے نماز چھوٹ جاتی ہے۔ اللہ کا خوف بھی ہے دل میں اور نماز کی تڑپ بھی لیکن مجھے خود نہیں پتہ نماز چھوٹ کیوں جاتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ شاید میرے اندر اخلاص نہیں یا پھر کوئی اور بات ہے۔ میں اللہ سے معافی بھی بہت مانگتی ہوں اور نیک توفیق بھی مانگتی ہوں ۔بتائیے میں کیا کروں؟ اور مجھ گناہ گار کے لیے دعا کریں کہ اللہ مجھے صالحین میں سے بنا دے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18247

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):2523=391tb-1/1431

    آپ ہمت کرکے پانچوں نمازوں کے پڑھنے کا اہتمام کریں، ایک نماز بھی نہ چھوٹنے دیں۔ ہم آپ کے لیے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے عمل میں اخلاص عطا فرمائے اور آپ کو صالحین میں سے بنائے، آمین۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند