• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 10273

    عنوان:

    لوگ یہ کہتے ہیں کہ جماعت والے فضائل اعمال کے ذریعہ لالچ سے عمل کرواتے ہیں ۔ کیا کریں؟

    سوال:

    لوگ یہ کہتے ہیں کہ جماعت والے فضائل اعمال کے ذریعہ لالچ سے عمل کرواتے ہیں ۔ کیا کریں؟

    جواب نمبر: 10273

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 131=101/ ھ

     

    اعمالِ صالحہ پر قرآن کریم اور حدیث شریف میں جو بشارات وارد ہوئی ہیں، ان کے ذریعہ یعنی سناکر اللہ پاک کی رضاء وخوشنودی، حصولِ جنت کی ترغیب (لالچ) دے کر نیک عمل کروانا نہایت مستحسن ومبارک کام ہے، بہت بڑی اور اہم خدمت ہے کہ جو جماعت تبلیغ انجام دے رہی ہے۔ حتی المقدرت آپ بھی اس میں شرکت کی سعی کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند