• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 18193

    عنوان:

    کیا کسی شخص کو گناہ کرتے وقت دیکھ کر اگر زبان سے نہ منع کریں تو گناہ سے نہ روکنے کا گناہ ہوگا؟اور اگر نہیں ہوگا تو کس صورت میں؟

    سوال:

    کیا کسی شخص کو گناہ کرتے وقت دیکھ کر اگر زبان سے نہ منع کریں تو گناہ سے نہ روکنے کا گناہ ہوگا؟اور اگر نہیں ہوگا تو کس صورت میں؟

    جواب نمبر: 18193

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2237=1763-12/1430

    اگر یقین ہو کہ ہمارے منع کرنے سے مان جائے گا، نیز کسی قسم کے ضرر کا اندیشہ نہ ہو تو منع کرنا فرض ہے، منع نہ کرنے کی صورت میں گنہ گار ہوگا۔

    اور اگر ظن غالب ہے کہ ہمارے منع کرنے سے مانے گا نہیں اور ضرر کا اندیشہ بھی نہیں ہے تو منع کردینا مستحب ہے،مگر منع نہ کرنے سے گناہ گار نہیں ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند