• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 27669

    عنوان: مفتی صاحب آپ مجھے گھر میں بے برکتی لانے والے اسباب بتائیں اور نوکری کے بارے میں اسلام کا طریقہ بتائیں؟

    سوال: مفتی صاحب آپ مجھے گھر میں بے برکتی لانے والے اسباب بتائیں اور نوکری کے بارے میں اسلام کا طریقہ بتائیں؟

    جواب نمبر: 27669

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1853=1331-1/1432

    بے برکتی کے اسباب میں گھر میں تلاوت قرآن شریف کا نہ ہونا، ٹیلیویژن کا ہونا، ٹیلی ویژن کے علاوہ آلات سے گانا وغیرہ سننا، بے پردگی کا ہونا، گھر کے افراد کا فاسق بے نمازی ہونا وغیرہ وغیرہ گھر میں بے برکتی لانے کے اسباب ہیں۔
    (۲) نوکری کے بارے میں سب سے پہلے اس چیز کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ جو ملازمت کی جارہی ہے وہ از روئے شرع جائز بھی ہے یا نہیں؟ نیز ملازمت کے وقت جو ڈیوٹی ذمہ سپرد ہو اس کو مکمل کیا جائے، محض خانہ پُری کرکے اجرت نہ لی جائے ورنہ اجرت ناجائز ہوجائے گی۔ ملازمت کے شبہ کے وقت یا کسی کام کے جائز یا ناجائز کا علم نہ ہو تو معتبر علماء سے اس کے بارے میں دریافت کیا جائے۔
    نوٹ: آپ نے سوال بہت مہبم کیا ہے بہتر یہ ہے کہ آپ اپنی ملازمت کے تعلق سے جو کچھ پوچھنا چاہتے ہیں، اس کی مکمل وضاحت کرکے سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند