• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 605987

    عنوان:

    پیشہ ور عورتوں کو دین کی دعوت دینا؟

    سوال:

    کیا پیشہ ور عورتوں کو تبلیغ کرنا کہ وہ اپنے فعل سے توبہ کر جائیں جائز ہے جیسا کہ ہمارے پاکستان میں مولانا طارق جمیل صاحب پیشہ ور عورتوں کو تبلیغ کرتے ہیں کہیں عورتوں نے ان کی تبلیغ سے یہ پیشہ چھوڑ دیا کہیں عورتوں کی مولانا نے شادی کروا لی کہیں عورتوں کا خرچہ مولانا خد برداشت کرتے ہیں خلاصہ یہ ہے کہ مولانا صاحب کی وجہ سے تلمبہ کا بازار حسن 200 سال پرانا ختم ہو گیا لیکن اس میں ایک مسئلہ جن بعض علماء کو اعتراض ہے وہ ہے ان کو سامنے بٹھا کر سب کے سامنے بیان کرنا دوسرا کبھی کوئی مولانا کے پاس آتی ہیں تو مولانا شفقت کے لیئے ان کے سر پر بیٹی کہہ کر شفقت کا ہاتھ بھی رکھتے ہیں اب علماء یہ اعتراض کرتے ہیں کہ ایک تو غیر محرم پر نظر دوسرا لمس چھونا سر پر ہاتھ رکھ کر لیکن مولانا کو سب جانتے ہیں کہ ان پر اس کا کوئی اثر نھی اور وہ اس معاملے میں منفرد ہیں تو اس کے بارے میں اگر آپ کا جواب آجائے دلائل کے ساتھ تو عین نوازش ھو گی جزاکم اللّٰہ خیراً۔

    جواب نمبر: 605987

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 14-13/D=01/1443

     پیشہ ور عورتوں کو تبلیغ کرنا شرعاً جائز ہے لیکن اس کے لئے کوئی ایسا طریقہ اختیار کرنا جو خلاف شرع ہو یا اس میں فتنہ کا اندیشہ ہو اس سے گریز کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند