• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 604937

    عنوان:

    کیا کوئی حافظ قرآن مطالعہ کرکے وعظ وبیان کرسکتا ہے؟

    سوال:

    (1)کیا کوئی حافظ قرآن جسکا مطالعہ اچھا ہو کیا وہ وعظ اور بیانات کرسکتا (2) اور وہ دین کی تبلیغ کس طرح کرے (3) اور وہ لوگوں کو مسائل بتا سکتا ہے یا نہیں جب کہ اسکو مسائل اچھی طرح یاد ہو (4)آپ کے مسائل اور ان کا حل- کیا یہ معتبر کتاب ہے (5) صدقہ فطر میں گیہوں کی مقدار کتنی ہے پونے دو یا سوا دو

    جواب نمبر: 604937

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1082-929/B=01/1443

     (۱) جو شخص قرآن و حدیث پڑھا ہوا نہیں یعنی عالم نہیں، اسے وعظ و بیان نہ کرنا چاہئے، اسے چاہئے کہ کوئی معتبر کتاب لوگوں کو سنا دیا کرے۔

    (۲) دین کی تبلیغ کرنا اہل علم کا کام ہے۔ جاہل آدمی کو دین کی تبلیغ کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہاں کوئی مستند و معتبر کتاب سناکر تبلیغ کرسکتا ہے۔

    (۳) مسائل کا بتانا بھی اہل علم کا کام ہے۔ جو شخص صرف حافظ ہو، اسے مسائل نہیں بتانا چاہئے، اگرچہ اسے یاد ہوں۔

    (۴) جی ہاں، معتبر کتاب ہے۔

    (۵) صدقہ فطر کی مقدار پونے دو سیر گیہوں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند