• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 58263

    عنوان: كیا جماعت تبلیغ اہل السنت و الجماعت میں شامل نہیں ہے؟

    سوال: (۱) میں سعودی عرب آیا تو دیکھا کہ یہ ایک شخص درس دے رہاہے، میں بھی اس کے درس میں جانے لگا، ایک دن اس نے کہا کہ جماعت تبلیغ اہل السنت و الجماعت میں شامل نہیں ہے، میں نے اس کو بتایا کہ میں جماعت میں جاتاہو ں اور اس کو چھوڑ نہیں سکتاہوں، ان شاء اللہ، بہتر ہے کہ یہاں مجھے نہیں آنا چاہئے ورنہ کسی دن بحث چھڑ جائے گی ، تو اس نے کہا کہ تمہارے پاس صحیح حدیث اور قرآن کریم ہے یہ فیصلہ کرنے اور تقریر کرنے کے لئے یہ کیسے غلط ہے۔ اس نے ایک حدیث سنائی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک فرقہ جنت میں جائے گا اور بہتر فرقے جہنم میں جائیں گے۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔میں بہت زیادہ الجھن میں ہوں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟ (۲) انہوں نے حیدر آباد سے ایک شخص کو منگایا جو دیوبندی سے اہل حدیث ہوگیاتھا ، تاکہ میں بدل جاؤں۔میں نے ان کو بتایا کہ میں ہندوستان جاؤں گا اور دیوبندی اور اہل حدیث کے بارے میں تحقیق کروں گا ، مجھے تنہا چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پوچھنا کہ جنات سے تعلق رکھنا درست ہے؟اس بارے میں تحقیق کرنا اور وسری بات پوچھنا کہ دیوبندی جادو سے کیسے علاج کرتے ہیں؟مجھے کیا کرنا چاہئے؟ وہ مجھے تذبذب میں ڈالنے کے لیے بہت سارے سوالات کرتے ہیں۔ براہ کرم، میری مدد کریں ، میں بہت الجھن میں ہوں۔

    جواب نمبر: 58263

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 939-952/L=7/1436-U

    دین دار شخص کو شکوک وشبہات میں مبتلا کردینا غیرمقلدین کا اس دور میں شیوہ بن چکا ہے اس لیے گھبرانے کی ضرورت نہیں، آپ مطالعہ غیرمقلدیت، ادلہٴ کاملہ، رد غیر مقلدیت وغیرہ کتابوں کا مطالعہ کریں، ان شاء اللہ آپ کے شکوک زائل ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند