• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 154453

    عنوان: دعوت و تبلیغ کیا ہے ؟

    سوال: سوال: دعوت و تبلیغ کیا ہے ؟ اور دعوت و تبلیغ کو شریعت نے کیا درجہ دیا ہے ؟

    جواب نمبر: 154453

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1169-1086/D=1/1439

    حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا دین سیکھنا پھر اس کو دسروں تک پہنچانے کا نام تبلیغ ہے، اور تبلیغ دین فرض کفایہ ہے، جہاں جتنی ضرورت ہو اسی قدر اس کی اہمیت ہوگی اور جس جس میں جیسی اہلیت ہو اس کے حق میں اسی قدر ذمہ داری ہوگی۔ البتہ طریقہ اس کا ایک نہیں اور کوئی ایک طریقہ سب کے لیے لازم بھی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند