• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 38743

    عنوان: عطر لگانے کی کیا کیا سنتیں ہیں؟

    سوال: کیا میں یہ معلوم کر سکتا ہوں کہ عطر لگانے کی کیا کیا سنتیں ہیں؟

    جواب نمبر: 38743

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 839-839/M=5/1433 مردوں کے لیے ایسی خوشبو کا استعمال مسنون ہے جس کی بو ظاہر ہو اور رنگ واضح نہ ہو اور عورتوں کے لیے اس کے برعکس ہے، خوشبو دائیں طرف سے لگانا اچھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند