• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 50665

    عنوان: کیا حیض ، جنابت یا حدث اکبر کی حالت میں جسم کے بال اور ناخن کاٹنا مکروہ تحریمی ہے یا مکروہ تنزیہی ہے؟

    سوال: (۱) کیا حیض ، جنابت یا حدث اکبر کی حالت میں جسم کے بال اور ناخن کاٹنا مکروہ تحریمی ہے یا مکروہ تنزیہی ہے؟ (۲) اس بارے میں حنفی فقہ میں کیاحکم ہے؟

    جواب نمبر: 50665

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 298-234/D=3/1435-U بال کترنے اور مونڈنے اور ناخن کترنے کو بحالت جنابت بعض فقہاء نے مکروہ لکھا ہے، بظاہر مراد مکروہ سے مکروہ تنزیہی ہے۔ ”فتاوی عالمگیری“ میں ہے: حلق الشعر حالة الجنابة مکروہ وکذا قص الأظافیر․ (عالمگیری: ۵/۳۵۸) ہکذا في فتاوی دارالعلوم ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند