• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 66531

    عنوان: کیا یہ بات درست ہے کہ ہمیں بلی خریدنا اور بیچنا نہیں چاہئے؟

    سوال: (۱) کیا یہ صحیح بات ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بلی تھی جس کا نام معزہ تھا؟میں نے انٹرنیٹ میں تلاش کیا تھا تو مجھے اس بارے میں مختلف کہانیاں ملیں۔ میں جانتاہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بلی پسند کرتے تھے اور آپ نے عبدا لرحمن کا نام ابو ہریرہ رکھا۔ براہ کرم، اس بارے میں کچھ وضاحت فرمائیں۔ (۲) کیا آپ صلی اللہ علیہ معزہ نامی بلی رکھتے تھے؟اور یہ بلی کس نسل سے تھی تاکہ میں اس پر عمل کرسکوں؟ (۳) کیا یہ بات درست ہے کہ ہمیں بلی خریدنا اور بیچنا نہیں چاہئے؟

    جواب نمبر: 66531

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 926-916/H=9/1437

     

    (۱،۲) معزہ نامی بلی کا اپنے پاس حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا رکھنا نیز یہ کہ وہ بلی کس نسل سے تھی؟ ہمیں ان امور کی تحقیق کہیں دیکھنا مستحضر نہیں ہے آپ بلی پالنا چاہیں تو کسی بھی قسم کی بلی پال لیں ان شاء اللہ اپنی نیت کے اعتبار سے اجرو ثواب کے مستحق ہوں گے۔

    (۳) فی نفسہ بلی کا خریدنا او ربیچنا ممنوع نہیں ہے بلکہ اس کی خریدو فروخت جائز ہے کتب فتاویٰ مثل فتاویٰ عالمگیری وغیرہ میں صراحت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند