• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 58076

    عنوان: بیع و تجارت

    سوال: عبداللہ نے عمر کو ایک سال کی ادھار پار گاڑی دس لاکھ میں دی۔ عمر نے اسی وقت گاڑی پر قبضہ کرکے نقد روپئے پر عثمان کو وہ گاڑی سات لاکھ میں دیدی۔ عثمان نے اسی وقت گاڑی پر قبضہ کرکے نقد روپئے میں وہ گاڑی اس پہلے والے عبداللہ کو سات لاکھ یا کچھ فرق سے دیدی ۔ کیا عبداللہ کیلئے اس طرح وہ گاڑی اپنے خریدار کے خریدار سے لینا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 58076

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 461-458/B=6/1436-U جب گاڑی پر مکمل قبضہ کرنے کے بعد عثمان نے سب سے پہلے بائع یعنی عبد اللہ کے ہاتھ فروخت کی تو شرعاً یہ بیع درست ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند