• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 64552

    عنوان: بیانہ ادا کرنے کے بعد مکمل ثمن کی ادائیگی سے قبل مشتری کا بیع کرنا

    سوال: سوال: ا نے ب کو مثلا ۵لاکھ میں جائداد فروخت کی اور ب نے ا کو بطور بیانہ ۱یک لاکھ نقد دیا اور باقی ثمن کی ادائگی ادھار معینہ مدت تک طے پائی اب ب مذکورہ جائداد کا سودا ج سے نقد ۶ لاکھ میں کرتا ہے تاکہ ۴لاکھ ا کو ادا کر دے اور بقیہ ۲لاکھ اسکا نفع ہو سوال یہ ہے کہ ب کا یہ سودا شرعا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 64552

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 375-304/D=5/1437 الف اور با کے درمیان اگر زمین کی فروختگی کا معاملہ مکمل ہوگیا ہے اور با کے لیے الف کی جانب سے آگے جائیداد فروخت کرنے کی ممانعت بھی نہیں ہے تو ایسی صورت میں با کے لیے ج کے بدست منافع کے ساتھ جائیداد فروخت کرنا جائز ہے، پس صورت مسئولہ با کے لیے دو لاکھ بطور نفع حاصل کرنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند