• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 14198

    عنوان:

    میں پاکستان سے کپڑے منگواکر یہاں برطانیہ میں گھر میں بیچتی ہوں یہاں سے پیسے پاکستان اپنی والدہ کو بھیجتی ہوں وہ کپڑے خرید کر بھیجتی ہیں اور کچھ کپڑے سلوا کر بھیجتی ہیں۔ میرے لیے کتنا منافع لینا جائز ہے اور کیا اس منافع میں میری والدہ کا حصہ ہوگا، اگر ہاں ،تو کتنا حصہ ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14198

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1095=1040/ب

    نفع کی شریعت میں کوئی تحدید نہیں کی گئی ہے، مناسب نفع آپ لے سکتی ہیں۔ البتہ اندھا دھند نفع لینا مُروّت کے خلاف ہے۔ اگر والدہ کے ساتھ منافع میں کوئی معاملہ کیا ہے تو والدہ کو معاملہ کے مطابق کچھ دے سکتی ہیں۔ اور اگر کوئی معاملہ نہیں کیا ہے تو کوئی حصہ بھی اس میں سے دینا آپ کے لیے ضروری نہیں۔ صلہ رحمی کے طور پر جس قدر بھی چاہیں، آپ اپنے نفع میں سے انھیں دے سکتی ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند