• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 18467

    عنوان:

    میں ایک کاروباری آدمی ہوں ،میں یہ جاننا چاہتاہ وں کہ لپ اسٹک جو کہ ہونٹوں پر استعمال کی جاتی ہے اس کا کاروبار کرنا اوراس کا ہونٹوں پر لگانا جائز ہے یا ناجائز؟ برائے کرم جواب جلدی دے دیں مہربانی ہوگی۔

    سوال:

    میں ایک کاروباری آدمی ہوں ،میں یہ جاننا چاہتاہ وں کہ لپ اسٹک جو کہ ہونٹوں پر استعمال کی جاتی ہے اس کا کاروبار کرنا اوراس کا ہونٹوں پر لگانا جائز ہے یا ناجائز؟ برائے کرم جواب جلدی دے دیں مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 18467

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 27=27-1/1431

    اگر اس میں حرام کوئی چیز مثلاً اسپرٹ سور کی چربی وغیرہ شامل نہیں ہے تو اس کے فروخت کرنے پر ناجائز ہونے کا حکم نہیں ہے۔ ہونٹوں پر لگانا ازقبیل فیشن اور غیروں کا طریق ہے، مسلمان عورتوں کو اس سے احتیاط کرنی چاہیے۔ اور اگر طہارت (وضو غسل) کے لیے مانع ہو تو ناجائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند