• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 146185

    عنوان: اشراق اور چاشت آخری وقت کیا ہے؟

    سوال: اشراق اور چاشت کی نماز کاشروع اور آخری وقت کیا ہے؟

    جواب نمبر: 146185

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 200-318/L=4/1438

    اشراق کا وقت سورج طلوع ہونے کے تقریباً ۲۰/ منٹ بعد شروع ہوجاتا ہے اور نصف النہار تک رہتا ہے، مگر شروع میں پڑھنا افضل ہے اور چاشت کا وقت سورج خوب روشن ہوجانے (دس گیارہ بجے) کے بعد سے شروع ہوکر نصف النہار تک رہتا ہے۔

     قال العلامة سراج أحمد في شرح الترمذي لہ: إن المتعارف في أول النہار صلاتان الأولی بعد طلوع الشمس وارتفاعہا قدر رمحٍ أو رمحین․ والثانیة عند ارتفاع الشمس قدر رمح النہار إلی ما قبل الزوال ویقال لہا صلاة الضحی واسم الضحی في کثیر من الأحادیث شامل لکلیہما، وقد ورد في بعضہا النظر الإشراق أیضًا․ (إعلاء السنن: ۷/۳۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند