• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 29233

    عنوان: میں بیرونی ملک میں کام کررہا ہوں، یہاں سبھی شافعی ہیں ۔ براہ کرم، مجھے بتائیں کہ ؛ 
    (۱) کیا نماز میں ہم دونوں پیروں کے درمیان ان کی طرح زیادہ فاصلہ کریں؟(۲ ) ان کے پیچھے ہم عید کی نماز کیسے پڑھیں جب کہ وہ بارہ سے تکبیرات کہتے ہیں؟(۳) جب کوئی مقتدی جماعت کی نماز میں کسی وجہ سے نماز توڑدے اور چلاجائے تو اس خالی کو جگہ کو کیسے پر کریں گے جب کہ صرف ایک ہی صف ہو؟(۴) کبھی کبھار تراویح میں اور پنج وقتہ نمازوں میں امام آیت سجدہ پڑھتے ہیں ، مگر جان بوجھ کر نماز میں سجد نہیں کرتے ہیں، کیا ہم سلام کے معاً بعد الگ سے سجدہ کرسکتے ہیں؟ چونکہ ہم آیت سجدہ سنتے ہیں ۔

    سوال: میں بیرونی ملک میں کام کررہا ہوں، یہاں سبھی شافعی ہیں ۔ براہ کرم، مجھے بتائیں کہ ؛ 
    (۱) کیا نماز میں ہم دونوں پیروں کے درمیان ان کی طرح زیادہ فاصلہ کریں؟(۲ ) ان کے پیچھے ہم عید کی نماز کیسے پڑھیں جب کہ وہ بارہ سے تکبیرات کہتے ہیں؟(۳) جب کوئی مقتدی جماعت کی نماز میں کسی وجہ سے نماز توڑدے اور چلاجائے تو اس خالی کو جگہ کو کیسے پر کریں گے جب کہ صرف ایک ہی صف ہو؟(۴) کبھی کبھار تراویح میں اور پنج وقتہ نمازوں میں امام آیت سجدہ پڑھتے ہیں ، مگر جان بوجھ کر نماز میں سجد نہیں کرتے ہیں، کیا ہم سلام کے معاً بعد الگ سے سجدہ کرسکتے ہیں؟ چونکہ ہم آیت سجدہ سنتے ہیں ۔

    جواب نمبر: 29233

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 248=179-2/1432

    (۱) نہیں بلکہ صرف چار انگل کے بقدر رکھیں۔
    (۲) تین تین تکبیرات ہررکعت میں کہہ کر خاموش ہوجایا کریں۔
    (۳) پُر کرنے کی ضرورت نہیں۔
    (۴) الگ سے سجدہ نہ کیا کریں، بس توبہ استغفار کافی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند