عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 604647
سنت مؤكدہ اور غیر مؤكدہ میں كیا فرق ہے؟
کیا سنت موَکدہ اور سنت غیر موَکدہ کی ادائیگی میں کوئی فرق ہے ؟ اگر ہے تو رہنمائی فرما دیں۔
جواب نمبر: 604647
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 964-719/D=11/1442
سنت موکدہ کی پابندی پر احادیث شریفہ میں بڑی فضیلت وارد ہوئی ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص دن رات میں فرائض کے علاوہ 12 رکعت سنن پڑھے گا اس کے لئے جنت میں محل تعمیر کیا جائے گا۔
ان میں سے کسی سنت کو بلاعذر چھوڑنا گناہ مکروہ تحریمی ہے، ا س کی عادت بنانے والا قابل ملامت ہے۔ قال فی الشامی: کانت السنة الموٴکدة قریبة من الواجب فی لحوق الإثم کما فی البحر، یستوجب تارکہا التضلیل واللوم کما فی التخریج: أي علی سبیل الإصرار بلاعذر۔ الدر مع الرد، ص: 451۔
اور سنت غیر موکدہ کو بلاعذر چھوڑنا خلاف اولیٰ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند