• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 176428

    عنوان: شافعی فقہ کے مطابق جواب دینے كی درخواست

    سوال: میرے 4 سوال ہیں شافعی فقہ کے مطابق جتنا جلد ہوسکے برائے مہربانی ان کے جوابات ارسال فرمائیں. سوال نمبر 1 اگر کوئی بندہ اللہ کے نام کے ساتھ قسم اٹھائے کہ جب اور جتنی بار وہ نکاح کرے تو نکاح کے باہر لامحدود بار اللہ اور اس کے رسول کی گستاخی ہو اور اس میں وہ اللہ اور رسول کو گالی بھی دے معاذاللہ اور یہ قسم بھی لامحدود بار اٹھائے تو اس کے لیے شرعی حکم کیا ہوگا . سوال نمبر2 اگر کوئی بندہ اللہ کے نام سے قسم اٹھا ہے کہ نکاح کے بعد اللہ اور رسول کی لامحدود بار گستاخی ہو اور اس میں وہ گالی دے اور یہ قسم بھی بے شمار یعنی لامحدود بار اٹھائے تو اس کے لئے کیا شرعی حکم ہوگا. سوال نمبر 3 اور اوپر والی دونوں قسموں کو وہ کسی اچھے کام یا برے کام کے کرنے یا نہ کرنے کے ساتھ جوڑ کر اٹھائے یعنی کہ میں کسی کا علاج کروں تو پھر اوپر والی قسمیں ساتھ جوڑ دے جو دونوں اوپر ذکر ہیں . سوال نمبر 4 اگر کوئی بندہ اللہ کے نام کے ساتھ قسم اٹھائے کہ جب وہ نکاح کرے تو نکاح کے بعد مرتد اور کافر ہوجائے اور اس قسم کو کسی اچھے کام کے کرنے یا کسی برے کام کے کرنے لیے کسی اچھے کام کے نہ کرنے یا کسی برے کام کے نہ کرنے کے ساتھ جوڑ کر اٹھائے . جناب مفتی صاحب آپ سے گزارش ہے کہ ان سوالات کے جوابات ضرور اور جلد عنایت فرما کر مشکور و ممنون فرمائیں امام شافعی کے مطابق جواب ارسال فرمائیں اگر کوئی مشکل ہو تو پھر فقہ حنفی میں جواب ارسال فرما دیں لیکن قبلہ مفتی صاحب آپ کی نوازش ہوگی کہ شافعی فک میں جواب عنایت فرمائیں بہت مشکل بنی ہوئی ہے آپ مدد کریں آپ کا بہت شکریہ

    جواب نمبر: 176428

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 655-508/H=06/1441

     (۱) تا (۴) فقہ شافعی کے مطابق ہمیں تحقیق نہیں ہے اس لئے جواب سے معذوری ہے نیز دارالافتاء دارالعلوم دیوبند سے فقہ حنفی کے مطابق جواب دیا جاتا ہے اس لئے آپ علماء اہل فتویٰ شوافع حضرات سے تحقیق فرمائیں۔ ع والعذر عند کرام الناس مقبول ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند