• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 25194

    عنوان: میں اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور اس مقصد کے لیے میں نے استخارہ کیا ہے اور میرا دل بھی مطمئن ہے۔ استخارہ کے دوران ہی میں نے خواب بھی دیکھا ہے جس میں میری والدہ اور اس لڑکی کی والدہ تھیں اور دونوں نے ایک ہی رنگ یعنی ہرے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور یہ خواب صبح اشراق پڑھ کر سویا ہوں تو تب آیا ہے۔ اب میرے گھر والے اس رشتہ سے تھوڑا سی الجھن میں ہیں طرح طرح کی سوچیں آتی ہیں ان کو ،کیوں کہ لڑکی بٹ فیملی سے ہے او رہم سوڈو زئی فیملی سے ہیں۔ برائے کرم مجھے اس خواب کی تعبیر بھی بتادیجئے اور کوئی وظیفہ بتادیجئے کہ جو بھی فیصلہ ہو دونوں خاندانوں کے لیے بہتر ہو؟

    سوال: میں اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور اس مقصد کے لیے میں نے استخارہ کیا ہے اور میرا دل بھی مطمئن ہے۔ استخارہ کے دوران ہی میں نے خواب بھی دیکھا ہے جس میں میری والدہ اور اس لڑکی کی والدہ تھیں اور دونوں نے ایک ہی رنگ یعنی ہرے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور یہ خواب صبح اشراق پڑھ کر سویا ہوں تو تب آیا ہے۔ اب میرے گھر والے اس رشتہ سے تھوڑا سی الجھن میں ہیں طرح طرح کی سوچیں آتی ہیں ان کو ،کیوں کہ لڑکی بٹ فیملی سے ہے او رہم سوڈو زئی فیملی سے ہیں۔ برائے کرم مجھے اس خواب کی تعبیر بھی بتادیجئے اور کوئی وظیفہ بتادیجئے کہ جو بھی فیصلہ ہو دونوں خاندانوں کے لیے بہتر ہو؟

    جواب نمبر: 25194

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1438=1020-9/1431

    اگر آپ کا دل استخارہ کے بعد مطمئن ہوگیا تھا تو اس شادی میں ان شاء اللہ خیر وبرکت ہوگی۔ البتہ شادی سے پہلے آپ اپنے گھروالوں اور لڑکی کے گھروالوں کو راضی کریں، پھر شادی پر اقدام کریں، تنہا والدین کی عدم رضامندی سے شادی نہ کریں، جہاں تک برادری کا مسئلہ ہے تو یہ کوئی ایسا اہم مسئلہ نہیں ہے، لڑکے اور لڑکی کے اولیاء آپسی رضامندی سے دوسری برادری میں بھی نکاح کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند