• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 64266

    عنوان: کس زبان سے لفظ ” درگاہ “ لیا گیا ہے؟ اور اس کے اصل معنی کیا ہے؟ کیا درگاہ کے معنی عبادت کی جگہ ہے؟

    سوال: کس زبان سے لفظ ” درگاہ “ لیا گیا ہے؟ اور اس کے اصل معنی کیا ہے؟ کیا درگاہ کے معنی عبادت کی جگہ ہے؟

    جواب نمبر: 64266

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 368-295/D=5/1437 درگاہ کے معنی (۱) آستانہ، چوکھٹ (۲) خانقاہ، روضہ، مزار، دربار شاہی، خدا کا دربار اس کے معنی عبادت کی جگہ کے نہیں ہیں عوام الناس درگاہ مزار کے لیے بولتے ہیں۔ اصل میں یہ لفظ ”در” ”گاہ“ سے مرکب ہے، ”در“ کے معنی دروازہ پھاٹک، چوکھٹ اور گاہ کے معنی جگہ مقام۔ درگاہ کا مرکب بڑی جگہ کی چوکھٹ اور آستانہ کے لیے بولنے لگے، چاہے شاہی دربار ہو یا دربارِ خداوندی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند