• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 68585

    عنوان: موٴکل کیا چیز ہے؟

    سوال: (۱) موٴکل کیا چیز ہے؟ (۲) کیا کوئی چیز موٴکل کے بارے میں قرآن و حدیث میں ہے؟ (۳) کیا عامل (مولانا) حضرات سے علاج کرنا جائز ہے؟ (۴) عامل (مولانا) حضرات جن یا موٴکل کی مدد سے علاج کرواتے ہیں کیا ان سے علاج کروانا شرک ہے؟ (۵) کیا یہ شرک (جادو) نہیں ہے (جو عامل حضرات کرتے ہیں)؟ مفتیان کرام سے گذارش ہے کہ ان چیزوں کو خلاصہ کریں۔

    جواب نمبر: 68585

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 999-998/SN=11/1437

    (۱، ۲) بعض لوگ مخصوص اعمال کی وجہ سے ”جن“ اپنے قبضہ میں کرلیتے ہیں، پھر اس سے علاج وغیرہ میں مدد لیتے ہیں، اسی ”جن“ کو عالم لوگ ”موٴکل“ کہتے ہیں، ”جن“ کا موجود ہونا اور اس کا جسم انسانی میں حلول کرکے یا کسی اور ذریعے سے اپنا اثر ڈالنا قرآن و حدیث سے ثابت ہے۔ (ماخوذ از فتاوی دارالعلوم: ۱۶/۲۵۵)
    (۳) جو عامل حضرات آیاتِ کریمہ، اذکار یا دیگر مباح چیزوں کے ذریعے علاج کرتے ہیں ان سے علاج کرانا شرعاً جائز ہے۔
    (۴) ”جنات“ سے غیب کی چیزیں معلوم کرنا اور ان پر اعتماد کرنا جائز نہیں ہے، یہ ایک طرح کا شرک ہے؛ باقی ”جن“ کو اپنے قابو میں کرکے اس سے امورِ مباحہ میں تعاون لینا جائز ہے اس میں کوئی حرج نہیں، یہ شرک نہیں ہے۔ (مستفاد از فتاوی دارالعلوم دیوبند، ۱۶/۳۵۸، سوال: ۷۰۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند