• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3671

    عنوان:

    میرا سوال استخارہ کے بارے میں ہے۔ تقریبا چھ مہینے پہلے میرے دل میں ایک لڑکی سے شادی کرنے کا وسوسہ پید ہواتھا۔ اس کا خاندان بہت دولتمند ہے ۔ میں نے اس کے استخارہ کرنا شروع کیا ۔ نماز شروع کرتے ہی دل میں پورے زور وشور سے یہ خیال آیا کہ وہ تیرے لیے ٹھیک رہے گی۔ صبح چار بجے میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے کالج کے ایک میدان میں کھڑاہوں اور وہاں کوئی فنکشن ہونے والا ہے ، اس کے تمبو لگے ہوئے ہیں، تبھی میں نے پایا کہ میرادانت ہل رہاہے، میں نے اسے نکالا تو اس میں لال رنگ کے گڈھے پڑے ہوئے تھے۔ میں نے ایک چھوٹے برتن میں پانی لے کر منہ دھولیا اور جس کمرہ سے برتن لیا تھا اس میں دانت سے نکلے ہو ئے خون کے چھینٹے گر گئے، میں انہیں دھونا بھول گیا اور دروزہ بند کردیا۔ اس کے بعد صبح اٹھتے ہی میرے دل میں پھر یہ زوردار خیال آیا کہ وہی ٹھیک ہے۔ اس کے کچھ دن بعد میں نے خواب میں دیکھا کہ میرا اس سے نکاح ہوچکاہے۔ ہمارا ایک کمرہ ہے ،سیڑھیوں سے چڑھ کر اوپر گیاتو وہاں بستر پر میری امی بھی ساتھ بیٹھی ہوئی ٹھیں ، مجھے دیکھتے ہی اس نے ٹی وی کی آواز بند کردی( ہمارا گھر ٹی وی کے بلاسے محفوظ ہے) اس کا خاندان فی الحال دولت کی وجہ سے اسلام سے کنارہ کش ہی ہے اور میرا مقصد انہیں راستہ پر لاناتھا اور فی الحال اس شادی کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔ براہ کرم، استخارہ اور خواب کی وضاحت فرمائیں اور مفید مشورہ سے نوازیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3671

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 690/ ھ= 532/ ھ

    تعبیر یہ ہے کہ مذکورہ فی السوٴال لڑکی سے نکاح کا ارادہ و خیال ختم کردیں۔ ان شاء اللہ اسی میں عافیت ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند