• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602688

    عنوان: میں نے دو تین مرتبہ خواب میں دیکھا کہ میں ایک پُل کے اوپر سے گزر رہا ہوں

    سوال:

    خواب کی تعبیر بتادیں؛ میں نے دو تین مرتبہ خواب میں دیکھا کہ میں ایک پُل کے اوپر سے گزر رہا ہو ، دونوں دفعہ مختلف پل تھا، عجیب قسم کا پل ہوتا ہے اور مجھے اس پر چلتے ہوئے بہت ڈر لگ رہا ہوتا ہے ۔ پہلی دفعہ جب دیکھا تو کسی صحراء کے اوپر پل تھا اور دوسری دفعہ مجھے صحیح یاد نہیں غالبا شارع (روڈ) پر تھا ۔ پہلی دفعہ جو پل دیکھا وہ لکڑیوں کا بنا ہوا تھا اور میں اس پر موٹرسائیکل چلا رہا تھا ، تھوڑی ہی دیر میں پل کی لکڑیاں ٹوٹنا شروع ہوگئی اور موٹرسائیکل گر رہا تھا ۔ دوسری دفعہ میں نے پل سے نیچے دیکھا وہاں میرا ایک دوست کھڑا تھا میں نے اس کو مدد کا کہا ، پھر اس نے مجھے صحیح رستہ بتایا۔

    جواب نمبر: 602688

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 563-464/B=07/1442

     اس خواب میں بادشاہ اور ملک کے تباہ ہونے کی طرف اشارہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند