Pakistan

سوال # 174067

میرا سوال یہ ہے کہ میں نے استخارہ کیا ہے ، لڑکے کا نام عاطف ہے اور لڑکی کانام مرسلین معظم ہے، پہلے دن خاموشی رہی خواب میں، دوسرے دن سانپ اور بچھوددیکھا ہے ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں کہ مثبت کی طرف اشارہ ہے یا منفی کی طرف ؟

Published on: Nov 12, 2019

جواب # 174067

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 202-168/D=03/1441



استخارہ کس مقصد کے لئے کیا گیا تھا؟ اگر شادی وغیرہ کے لئے استخارہ کیا گیا ہو تو یہ مستحب ہے اور استخارہ کے لئے بہتر ہے سات دن تک کیا جائے لیکن استخارہ کے جواب میں خواب دکھنا ضروری نہیں اور خواب دِکھ بھی گیا تو اس سے مثبت یا منفی کا اشارہ نکالنا بھی کوئی شرعی چیز نہیں ہے اور اس میں غلطی بھی ہو سکتی ہے۔ استخارہ درحقیقت معاملہ اللہ تعالی کے حوالہ کرکے ان سے خیر کی رہنمائی طلب کرنا ہے جس کے لئے دل کا رجحان اور میلان ذریعہ ہوتا ہے یعنی استخارہ کرنے کے بعد جو پہلو منجانب اللہ بہتر ہوگا اس طرف دل کا رجحان اور میلان ہونے لگے گا۔ بس اسی کو اختیار کر لینا چاہئے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات