• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 609007

    عنوان:

    میاں بیوی کے درمیان محبت واتفاق کے لیے وظیفہ

    سوال:

    سوال : گھر میں خیروبرکت کے لیئے اور اولاد نارینہ کے لیئے اور میاں بیوی کا آپس میں اتفاق کے لیئے وظیفہ بتا دیجئے ۔

    جواب نمبر: 609007

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 654-126T/M=06/1443

     نمازوں کی پابندی کریں، روزانہ تلاوت کا معمول بنائیں، ہر نماز کے بعد آیة الکرسی پڑھا کریں، جائز و حلال ذریعہ معاش اختیار کریں، گناہوں سے بچیں، ایک دوسرے کے حقوق ادا کریں، بیوی کو چاہئے کہ وہ اپنے شوہر کو اپنے سے بالاتر سمجھے، اس کی وفادار اور فرماں بردار رہے، اس کی خیر خواہی اور رضاجوئی میں کمی نہ کرے، اپنی دنیا و آخرت کی بھلائی اس کی خوشی سے وابستہ سمجھے۔ اور شوہر کو چاہئے کہ وہ اپنی بیوی کو اللہ کی عطا کی ہوئی نعمت سمجھے، اس کی قدر اور اس سے محبت کرے، اگر اس سے غلطی ہوجائے تو چشم پوشی سے کام لے، صبر و تحمل اور حکمت و حسن تدبیر سے اصلاح کی کوشش کرے، اپنی استطاعت کی حد تک اس کی ضروریات کا خیال رکھے، مزید اللہ تعالی سے دعاوٴں کا خصوصی اہتمام بھی کرے روزانہ عشاء کے بعد یَا لَطِیْفُ یَا وَدُوْدُ کا وظیفہ ایک سو گیارہ مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھا کرے، نرینہ اولاد کے لیے اللہ تعالی سے دعا کرے نیز ایک عمل یہ کرے کہ بیوی کے پیٹ پر انگلی سے کنڈل یعنی دائرہ ستر بار بناوے اور ہر دفعہ یَامَتِیْنُ کہے۔ (مستفاد بہشتی زیور)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند