• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 5127

    عنوان:

    کیا ضبط ولادت جائز ہے؟ اگر ہاں تو کون سے طریقے جائز ہیں اورکون سے طریقے ناجائز؟

    سوال:

    کیا ضبط ولادت جائز ہے؟ اگر ہاں تو کون سے طریقے جائز ہیں اورکون سے طریقے ناجائز؟

    جواب نمبر: 5127

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 772=743/ د

     

    عورت کی صحت بہت خراب ہے کہ حمل کی تکالیف برداشت کرنے کی قوت نہیں ہے، یا دودھ پیتا بچہ گود میں ہے، استقرار حمل سے اس کو ضرر پہنچنے کا قوی اندیشہ ہے، بایں طور کہ وہ ماں کا دودھ پیتا ہے، استقرار حمل سے اس کو صحیح خوراک نہ مل سکے گی اور اس کو شدید ضرر پہنچ جائے گا۔ ایسی صورت میں عارضی طور پر مانع حمل تدبیر اختیار کرنے کی گنجائش ہے۔ عزل کرنا، یا کنڈوم وغیرہ استعمال کرنا، لیکن رزق کی تنگی کے خوف سے مانع حمل تدبیر اختیار کرنا حرام ہے۔ آپ وہ طریقہ بتلائیں جسے اختیار کرنا چاہتے ہیں اورکیوں اختیار کرنا چاہتے ہیں؟ تو اس کا حکم شرعی لکھ دیا جائے گا۔ ان شاء اللہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند